Friday, September 30, 2022

بلیک لسٹ انسانی سمگلر عامرسہیل بیرون ملک جانے کی کوشش میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار

بلیک لسٹ انسانی سمگلر عامرسہیل بیرون ملک جانے کی کوشش میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار
اسلام آباد (92نیوز) ایف آئی اے نے بلیک لسٹ میں شامل ملزم عامر سہیل کو بینظیر ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والے مسافر کا نام ایف آئی اے امیگریشن کی بلیک لسٹ میں شامل تھا اور وہ انسانی سمگلنگ کے متعدد مقدمات میں سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔ ملزم عامر سہیل کا تعلق کے پی کے کے علاقے مشن خیل کرک سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم انسانی سمگلنگ کے متعدد مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب ہے۔ مزید تفتیش کےلئے ملزم کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا۔