Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستان سے نکال دیا گیا

بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستان سے نکال دیا گیا
August 20, 2016
لاہور (92نیوز) امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ میتھیو بیرٹ کو پرواز پی کے سیون ون ون سے ذریعے بھیجا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی بلیک لسٹ شہری میتھیو بیرٹ کو عدالتی حکم پر ملک بدر کر دیا گیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے واپس اپنے دیس امریکہ جانے والے شہری کی جہاز میں تصاویر نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لیں۔ میتھیو بیرٹ کو گزشتہ رات ایف آئی اے اہلکار پی آئی اے کی پرواز پی کے سکس فائیو سیون کے ذریعے لاہور لائے جسے سخت سکیورٹی میں سات گھنٹے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رکھا گیا جس کے بعد قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے سیون ڈبل ون کے ذریعے سات بج کر پندرہ منٹ پرملک بدر کر دیا گیا۔ امریکی شہری کوحساس اداروں نے چھ اگست کو اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاوس سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ملک بدری کا عدالتی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد اڈیالہ جیل انتظامیہ نے امریکی شہری کو ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا۔ امریکی شہری میتھیو کو اس سے قبل دوہزار گیارہ میں بھی ملک بدر کیا جا چکا ہے۔