Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلیو مون کو ڈیڑھ سو برس بعد گرہن لگے گا

بلیو مون کو ڈیڑھ سو برس بعد گرہن لگے گا
January 23, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) 150 سال بعد بلیو مون کو گرہن لگنے کا نظارہ رواں سال 31 جنوری کو گا ۔ جو سپر بلیو اور بلڈ مون کہلائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ڈیڑھ سو سال بعد چاند نہ صرف زمین کے قریب آکر سپر مون کہلائے گا بلکہ مکمل گرہن لگنے سےبلڈ مون بھی کہلائے گا ۔ جبکہ ایک ماہ میں دو مکمل چاند نظر آنے کے سبب اسے بلیو مون بھی کہا جائے گا ۔

بلیومون کاآغاز  31 جنوری کو رات 3 بجکر 51 منٹ اور اختتام  9 بجکر 8 منٹ پر ہوگا۔ کراچی میں چاند 6 بجکر 31 منٹ پر نکلے گا۔ بلیو مون کا مکمل گرہن آخری بار 31 مارچ 1866 کو لگا تھا۔