Thursday, September 19, 2024

بلین ٹری سونامی مہم کے ثمرات ، بنجر پہاڑیاں سرسبز ہونا شروع ہو چکیں

بلین ٹری سونامی مہم کے ثمرات ، بنجر پہاڑیاں سرسبز ہونا شروع ہو چکیں
July 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بلین ٹری سونامی مہم کے ثمرات نظر آنے لگے۔ بنجر پہاڑیاں سرسبز ہونا شروع ہو چکیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر زمین سرسبز ہو گئی ہے۔ آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان چھوڑ کر جائیں گے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت سوات میں کی جانے والی شجرکاری کی ویڈیو بھی جاری کی۔