Monday, September 26, 2022

بلیدہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد ہلاک

بلیدہ میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، کالعدم بی ایل اے کا دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایف سی کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر بلیدہ میں آپریشن کیا، کالعدم بی ایل اے کا ایک دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہ سے ہتھیار، گرنیڈ، مواصلاتی آلات، دیسی ساختہ بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں۔