Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلڈ پریشر کی جانچ کے لیے منفرد بریسلیٹ متعارف

بلڈ پریشر کی جانچ کے لیے منفرد بریسلیٹ متعارف
August 9, 2021 --- ویب ڈیسک

ایمسٹرڈیم (92 نیوز) یورپ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے بلڈ پریشر کی جانچ کے لیے منفرد بریسلیٹ ’’ پلس ویو ‘‘ تیار کرلیا۔

بلند فشار خون یا ہائی بلڈ پریشر کی بیماری آج کل عام ہوتی جارہی ہے اور بلڈ پریشر چیک کرنے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم اب ہالینڈ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے بلند فشار خون چیک کرنا آسان بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق بریسلیٹ 40 سال سے 60 سال تک افراد کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ بلڈ پریشر کی پیمائش اس وقت کی جاتی ہے جب مریض آرام کر رہا ہو، اگر صارف جسمانی سرگرمی میں مشغول ہوتا ہے یا اپنی کلائی کو تھوڑا سا ہلاتا ہے تو پیمائش عارضی طور پر رک جائے گی۔

ایکٹیا سسٹم میں ایک ایپلی کیشن شامل ہے جو بلیوٹوتھ ٹیکنالوجی کے ذریعے پریشر کالر اور بریسلٹ سے منسلک ہوتی ہے۔ منفرد بریسلیٹ کی خاصیت یہ ہے کہ بریسلیٹ ایپلی کیشن کے ذریعے بلڈ پریشر کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا جا سکتا ہے اور ہفتہ وار یا ماہانہ رپورٹیں جمع کی جا سکتی ہے۔

اسمارٹ بریسلیٹ مسلسل وینس بلڈ پریشر کی جانچ کرتا ہے۔ آپٹیکل بلڈ پریشر مانیٹرنگ پر مبنی یہ ٹیکنالوجی روشنی کا ایک ذریعہ استعمال کرتی ہے جو دل کی ہر دھڑکن کے ساتھ رگوں میں ہونے والی تبدیلی کا تجزیہ کرتا ہے اور بینڈ کے اندر سینسر کے ذریعے نتائج ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔

پھر جمع کردہ ڈیٹا اسمارٹ فون ایپلی کیشن میں منتقل کیا جاتا ہے، یوں وہاں ڈیٹا دیکھا جا سکتا ہے اور اسے ڈاکٹر یا نرسنگ ممبر کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔

ایک آرام دہ اور کسی قسم کی تنگی سے دوری کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ایکٹیا بینڈ 15 سال کی سائنسی تحقیق کا نتیجہ ہے۔