Friday, December 2, 2022

بلٹ پروف گاڑی کی حوالگی سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ

بلٹ پروف گاڑی کی حوالگی سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ
  اسلام آباد(92نیوز)عدالت عالیہ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کی حوالگی سے متعلق انٹراکورٹ اپیل میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمعل دورکنی بینچ نے انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی۔ جس میں احسن الدین شیخ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سابق چیف جسٹس کو گاڑی فراہم کی گئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے اعتراض اٹھایا کہ سابق چیف جسٹس کو گاڑی رکھنے میں دلچسپی نہیں تو شیخ احسن الدین نے کس قانون کے تحت درخواست دائر کی، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کررکھی ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمعل سنگل بینچ نے گاڑی اسلام آبادہائیکورٹ میں طلب کی تھی۔