Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلوچستان کے 6 آزاد سینیٹرز کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت سرگرم

بلوچستان کے 6 آزاد سینیٹرز کو اپنے ساتھ ملانے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت سرگرم
March 4, 2018

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان سے نومنتخب چھ آزاد سینیٹرز کی کامیابی کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت قیوم سومرو اور فیصل کریم کنڈی نے خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچ کر ڈیرے جما لئے ۔ انہوں نے وزیراعلی ہاوس میں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس سے ملاقات بھی کی اور سینٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت بلوچستان سے جنرل نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب سینٹرز انوار الحق، کہدہ بابر ، صادق سنجرانی اور احمد خان کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے پیش کش کی گئی ۔
دوسری طرف پیپلز پارٹی کی قیادت ٹینکوکریٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے نصیب اللہ بازئی اور خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب قرار پانے والی ثناء جمالی کو بھی پیپلزپارٹی میں شامل کرنے کے لئے سرگرم ہے ۔
قیوم سومرو اور فیصل کریم کنڈی نومنتخب سینیٹرز اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔
ان ملاقاتوں کے نتائج ہی یہ ثابت کریں گے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے آزاد سینیٹرز کا اونٹ کس کروٹ بیٹھا ہے ۔