Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کا معاملہ ،تحریک انصاف بلوچ رہنمائوں کیساتھ جوڑ توڑ میں مصروف

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کا معاملہ ،تحریک انصاف بلوچ رہنمائوں کیساتھ جوڑ توڑ میں مصروف
August 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بلوچستان کا وزیر اعلیٰ کون ہو گا اس حوالے سے تحریک انصاف بلوچ رہنمائوں کے ساتھ جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔ نعیم الحق کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے بلوچستان ہائوس میں اختر مینگل سے ملاقات کی۔ اختر مینگل نے وفد کے سامنے مطالبات بھی رکھے اور کہا کہ صوبے کے مسائل  کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ اختر مینگل نے یہ بھی کہا کہ پہلے ہی حکمرانوں کے جلے ہوئے ہیں، آنکھیں بند کرکے حمایت نہیں کر سکتے۔ نعیم الحق نے ملاقات کے مثبت ہونے کا اشارہ دیا اور مطالبات کی حمایت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  جام کمال کا کہنا تھا کہ یار محمد رند کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان ہے۔ یقین ہے عمران خان سے ملاقات کے بعد اختر مینگل کی جماعت اور تحریک انصاف ساتھ چلیں گے۔