بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا
کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا، عبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں حکومت نے شوکت اوپلزئی اور علاؤالدین کے نام تجویز کئے تھے،چار ماہ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں،موجودہ سسٹم کے تحت عوام کو دھوکے میں نہ رکھا جائے۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کی جانب سے کوئی ایک نام فائنل نہ ہو سکا ، عبدالرحیم زیارتوال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے مگر سردار اختر مینگل اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض کیا ، ہماری ملاقاتوں میں تین تین نام فائنل کئے گئے تھے ۔
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جماعتوں سے باہمی روابط قائم نہیں رکھے ، دیگر اپوزیشن جماعتوں نے عدالت اور اسمبلی میں درخواست جمع کرائی ہے کہ حقیقی اپوزیشن کو نظر انداز کیا گیا ہے ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس اپوزیشن کیساتھ مشاورتی کمیٹی میں نہیں بیٹھیں گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ماننے کے پابند ہوں گے ، پارلیمانی کمیٹی کے مشاورتی اجلا س میں شامل نہیں ہوں گے ۔