Tuesday, September 27, 2022

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش
  کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان  میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے  کے مختلف علاقوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ بارش کے بعد کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے  ۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چھائے گہرے سیاہ بادل رات کو برسنا شروع ہو گئے ۔   شہر میں ہو نے والی گر ج چمک کے ساتھ  بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ کوئٹہ میں ہونے والی بارش کے پانی سے ہر طرف جل تھل ہوگئی   محکمہ مو سمیات کے مطا بق آئندہ 24گھنٹوں تک بلوچستان میں کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔