Saturday, October 1, 2022

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے باعث 8افراد جاں بحق 27زخمی

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے باعث 8افراد جاں بحق 27زخمی
کوہلو(92نیوز) بلوچستان کے علاقوں ژوب ، سبی ، کوہلو ، نصیر آباد، جعفر آباد ، جھل مگسی اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے  اب تک آٹھ افراد جاں بحق اور ستائیس افراد ز خمی ہوگئے ہیں ۔ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق  بلوچستان کے ضلع  ژوب میں ایک  سو سات ، ڈیرہ بگٹی میں سو موسی خیل میں تین سواٹھاون اور قلعہ سیف اللہ میں بارہ کچے مکانات منہدم ہو گئے ہیں ۔ سیلاب کے دوران کوہلو میں تین ، خضدار میں تین شیرانی میں دو جبکہ کیچ میں چار افراد جاں بحق ہو ئے ۔۔ سیلاب سے متاثرہ ستائیس افراد مختلف علاقوں میں زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ ان علاقوں میں سیلاب سے   آٹھ سوچھیالیس مال مویشی  بھی بہہ گئے ہیں جبکہ کئی تنصیبات کو بھی  نقصان پہنچا۔