Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کے علاقے ٹمپ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

بلوچستان کے علاقے ٹمپ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے ٹمپ میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو بیرونی عناصر کی حمایت حاصل تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے تمام دستیاب ہتھیاروں سے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا۔

شہداء میں سپاہی نصیب اللہ اورسپاہی انشاء اللہ شامل ہیں۔ سپاہی نصیب کا تعلق خاران اور سپاہی انشاء اللہ کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بزدل دہشتگردوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ دہشتگرد عناصر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔