Friday, September 13, 2024

بلوچستان کے علاقے سوراب میں زیر تعمیر تارکی ڈیم میں شگاف پڑگیا

بلوچستان کے علاقے سوراب میں زیر تعمیر تارکی ڈیم میں شگاف پڑگیا
July 11, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے علاقے سوراب میں زیر تعمیر تارکی ڈیم میں شگاف پڑگیا، متعدد علاقوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر سوراب کے مطابق ڈیم میں پڑنے والا شگاف مسلسل بڑھ رہا ہے۔ گیژدغان، ڈن، نغاڑ اور سوراب سٹی کے کچھ علاقوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

انتظامیہ کے مطابق انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے قریب آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والے بارشوں کے سبب ڈیم میں پانی آنا شروع ہوگیا تھا۔ تارکی ڈیم زیر تعمیر 24 کروڑ روپے کے فنڈ سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔