Sunday, January 29, 2023

بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کا ایرانی تیل کی پاکستان اسمگلنگ کا کاروبار جاری

بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کا ایرانی تیل کی پاکستان اسمگلنگ کا کاروبار جاری
 کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں نے روزگار کیلئے انتہائی غلط طریقہ اختیار کرلیا۔ روزانہ کی بنیاد پر ایران سے تیل کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔ غیر قانونی تیل کی ایران سے پاکستان آمد ایک کاروبار کی شکل اختیار کر گئی۔ سیکڑوں افراد موٹرسائیکلز پر ڈرم لادے ایرانی ڈیزل ایران سے بلوچستان لاتے ہیں۔ یہ تیل بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں  بھیجا جاتا ہے ، کوئی نہیں پوچھتا۔ بااثر افراد کا بھی اس کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں یہ  لوگ بھتہ دے کر کلیئرنس حاصل کرتے ہیں ۔ چیک پوسٹوں پر بھی انہیں روکا نہیں جاتا۔ موٹر سائیکلوں، گاڑیوں کے علاوہ مسافر بسوں میں  بھی تیل کی غیر قانونی اسمگلنگ ہوتی ہے۔ چند ماہ  پہلے بس میں تیل کی موجودگی کے باعث خوفناک حادثہ بھی پیش آچکا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر تیل کی اسمگلنگ اور اس پر کوئی ایکشن نہ ہونا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔