Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کےعلاقے منگچر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق

بلوچستان کےعلاقے منگچر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 مزدور جاں بحق
February 8, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کےعلاقے منگچر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو قلات اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو نے فائرنگ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر قلات سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ، مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے سانحہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔