Thursday, February 9, 2023

بلوچستان کی10رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا

بلوچستان کی10رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
کوئٹہ ( 92 نیوز) بلوچستان کی10رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، پہلے مرحلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے8جبکہ پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن نے حلف اٹھایا۔ بلوچستان کی 10رکنی کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی ، تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی شریک ہوئے ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کابینہ سے انکے عہدوں کا حلف لیا ۔ پہلے مرحلے میں تشکیل دی گئی کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے8جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک وزارت ملی۔ کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے،سردار صالح بھوتانی،ظہور بلیدی،میر ضیاءلانگو عارف جان محمد حسنی،سلیم کھوسہ نوابزادہ طارق مگسی سردار سرفراز ڈومکی اور نور محمد دمڑ شامل ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے نصیب اللہ مری اور عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان اچکزئی بھی کابینہ کا حصہ ہیں ۔ بلوچستان کابینہ کی دوسرے مرحلے کی تشکیل بھی جلد متوقع ہے جس میں 4وزراءاور 5مشیروں کو شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔