Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی
November 6, 2021 --- ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں دوپہر 3 بجے منعقد ہو گی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کابینہ سے حلف لیں گے۔ کابینہ میں 14 وزیر اور 5 مشیر شامل ہونگے۔ بلوچستان عوامی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کابینہ کا حصہ ہونگے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

ظہور بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، سردار یار محمد رند کو وزراتیں دیئے جانے کا امکان ہے۔ سردار صالح بھوتانی، بشری رند، محمد خان لہڑی، نصیب اللہ مری کو بھی وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔ گہرام بگٹی، عبدالخالق ہزارہ، زمرک خان اچکزئی کو بھی وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے۔

ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبدالرحمٰن کھیتران کا کہنا ہے کہ کابینہ میں پانچ مشیر بھی شامل ہوں گے۔ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔ تمام اتحادیوں سے مشاورت کر لی۔