Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کی مخلوط حکومت میں وزارتوں کا فارمولہ طے پا گیا

بلوچستان کی مخلوط حکومت میں وزارتوں کا فارمولہ طے پا گیا
August 5, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کی مخلوط حکومت میں وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پا گیا ۔ 15ارکان پر مشتمل کابینہ ہو گی جس میں 12 وزیر اور 3 مشیر شامل ہونگے۔ فارمولے کے تحت 5 وزاتیں بلوچستان عوامی پارٹی ،2 وزراتیں پاکستان تحریک انصاف، 2 وزارت بی اے پی میں شامل آزاد ارکان، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ایک ایک وزرات ملے گی۔ ذرائع کے مطابق تین مشیروں کے بارے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ وفاق میں بلوچستان عوامی پارٹی کو تحریک انصاف کی حمایت کے بدلے ایک وزات ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مخلوط حکومت میں طے پائے جانے والے وزراتوں کے فارمولے کے بعد مخلوط حکومت میں شامل جماعتیں اپنی اپنی پارلیمانی گروپ میں ارکان کو وزارت دینے کا فیصلہ کریں گی۔