Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلوچستان کی فضا بھی بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی ، ترنگے نذر آتش کئے گئے

بلوچستان کی فضا بھی بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی ، ترنگے نذر آتش کئے گئے
February 5, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان کی فضا بھی بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی ۔  کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے غیور بلوچ بھی سڑکوں پر نکل آئے اور  کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ جگہ جگہ بھارتی پرچم بھی نذرآتش کئے گئے ۔

بلوچستان کے غیور عوام  سڑکوں پر نکلے تو گلی  گلی میں بھارت مخالف نعروں کی  گونج سنائی دی  ۔ جگہ جگہ مودی سرکار  کیخلاف نعرے بازی کی گئی اور بھارتی ترنگے نذر آتش کئے گئے  ۔

بلوچستان  کے عوام نے چمن، ڈیرہ مراد جمالی، گوادر، ہرنائی، حب، اوتھل سبی اور بدین میں   احتجاج  کر کے  ثابت کر دیا کہ  پاکستان کا کوئی  کونہ بھی  مسئلہ  کشمیر   پر دو رائے نہیں   رکھتا  ۔