بلوچستان کی عوام نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو مسترد کردیا : آرمی چیف

کوئٹہ (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری، ،،سدرن کمانڈ اور فرنٹیئر کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا ، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا نیٹ ورک توڑنے میں بلوچ عوام نے اہم کردار اداکیا۔ گوادر پورٹ اور سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا، انہوں نے سدر ن کمانڈ اور فرنٹیئر کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی غیور عوام نے بیرونی امداد سے مسلط کردہ دہشت گردی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، بلوچستان میں بڑے پیمانے پر فراری ہتھیار ڈال رہے ہیں، بلوچستان میں سہولت کاروں تک پہنچنے میں بھی بلوچ عوام کا کردار قبال تحسین ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی پرقابو پانے میں سدرن کمانڈ اور فرنٹیئر کور کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے سدرن کمانڈ کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت کی معاونت ہماری اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے، گوادر پورٹ اور سی پیک سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
آرمی چیف نے اعلان کیا کہ سی پیک پیک کی سکیورٹی اور سلامتی کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، اپنی اولین ترجیح کے باعث ہر ماہ بلوچستان کا دورہ کرتا رہا۔ آرمی چیف نے بلوچستان میں ایک ہزار کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا آغاز کرنے پر ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کے کردار کو سراہا، اس سڑک کی تعمیر سے سی پیک کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہو گا
انہوں نے بلوچستان اور ایران کے بارڈر پر بہتر انتظام کار پر سدرن کماند کی تعریف کی، اس اقدام سے دونوں ممالک کے بارڈر پر سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی، بلوچستان پہنچنے پر سدرن کمانڈ کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔