Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کی صوبائی کابینہ آج اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائے گی

بلوچستان کی صوبائی کابینہ آج اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائے گی
November 7, 2021 --- ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کی صوبائی کابینہ آج اپنے عہدوں کا حلف اُٹھائے گی۔

صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی، ذرائع کے مطابق کابینہ میں 14 وزیر اور 5 مشیر شامل ہوں گے۔

ادھر وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی کابینہ بننے سے قبل ہی اختلافات سامنے آگئے، جام کمال حکومت گرانے میں اہم کردار ادا کرنے والی خاتون رکن اسمبلی بشریٰ رند ناراض ہوگئیں۔

بشریٰ رند نے ویمن آرگنائزر  کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔