Thursday, November 30, 2023

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت ہرممکن کردار ادا کرے گی، قدوس بزنجو

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت  ہرممکن کردار ادا کرے گی، قدوس بزنجو
December 7, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو کا کہنا ہے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

قدوس بزنجو نے کہا وزیراعظم عمران خان سے نارتھ کے لئے پیکج دینے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے وفاق ہرممکن کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم خان جلد کوئٹہ کا دورہ کرکے بلوچستان میں سڑکوں کو دوروائیہ کرنے کے حوالے سے افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا امن وامان سے متعلق حکومت اقدامات اٹھارہی ہے۔ افغانستان میں تبدیلی آنے کے بعد اثر بلوچستان پر بھی پڑ رہے ہیں مگر امن وامان کی بحالی میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ ریکوڈک اور سیندک سے متعلق جو بھی فیصلے ہونگے بلوچستان کے عوامی اور نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔