Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
September 1, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں پہلی بار تین روزہ سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا جس میں صوبے بھر سے 100سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ساتھ ہی ساتھ سوئمنگ کے شوقین بچوں کو بھی سوئمنگ کے حوالے سے خصوصی ٹپس دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوا جس میں صوبے بھر سے 100سے زائد سوئمرز نے شرکت کی۔ چیمپئن شپ میں بیک سٹروک، بٹرفلائی اور فرنٹ کرال سمیت مختلف کیٹگری میں نوجوانوں نے اپنے ہنر کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہونے والا ٹورنامنٹ اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سوئمرز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی سوئمنگ کے حوالے سے بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے مگر حکومتی عدم توجہی کے باعث اس کھیل کے شوقین افراد مایوسی کا شکار ہیں۔ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا جس میں کامیابی حاصل کرنے والے سوئمرز میں انعامات تقسیم کئے جائینگے۔