Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان کا اہم معاملہ ہے، اس پر بات ہونی چاہیے، خواجہ آصف

بلوچستان کا اہم معاملہ ہے، اس پر بات ہونی چاہیے، خواجہ آصف
October 22, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے بلوچستان کا اہم معاملہ ہے۔ اس پر بات ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر ن لیگ کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے کڑی تنقید کی اور کہا موجودہ حکومت سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار پر الزام لگاتی ہے کہ انہوں نے ڈالر کو مصنوعی کنٹرول کر رکھا تھا ۔ حکومت کو چیلنج ہے کہ وہ عارضی طور پر ہی ڈالر کو ایک سو روپے تک لے کر آجائے ۔ جس پر عمر ایوب خان نے کہا ن لیگ نے 23.6 ارب ڈالر کا قرض صرف روپے کو مستحکم رکھنے کے لئے لیا۔ اس پر نو ارب ڈالر سود دیا جارہا ہے ۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر کی انوکھی منطق پر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے ۔ گورنر اسٹیٹ بنک بتائیں 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا ۔ انھوں نے نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اب پاکستان کی باری ہے ۔ وہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں کام دکھا کر واپس باہر چلے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران سی پیک منصوبوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے بتایا کہ اس وقت 25 ارب ڈالر کے 39 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا زیر تکمیل ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کورم کی نشاندہی کی۔ سپیکر نے کورم ٹوٹنے پر اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔