Tuesday, November 29, 2022

بلوچستان کا اگلاوزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا، بلاول بھٹو

بلوچستان کا اگلاوزیر اعلیٰ ہمارا ہوگا، بلاول بھٹو

کراچی ( 92 نیوز ) بلوچستان میں کپتان کی تبدیلی کے اثرات سندھ پر بھی اثر انداز ہونے لگے ۔ وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کے بعد پی پی بلوچستان کے رہنماوں نے کراچی میں بیٹھک لگالی ۔ چئیرمین پی پی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ آئندہ وزیراعلیٰ بلوچستان ہمارا ہوگا ۔

چئیرمین بلاول بھٹو کی صدارت بلاول ہاوس میں منعقدہ اجلاس میں بلوچستان کی  سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر کڑی تنقید کی اور وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے کو عوامی اعتماد کھونے کا نتیجہ قرار دیدیا ۔

بلالو بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو تخت رائیونڈ کے وفاداروں کی ضرورت نہیں ۔  آئندہ وزیراعلیٰ ہمارا ہوگا۔