Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان : کانگو کے مزید چار مریض سامنے آگئے

بلوچستان : کانگو کے مزید چار مریض سامنے آگئے
August 1, 2016
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان میں کانگو سے متاثرہ مزید چار مریض سامنے آگئے جن میں سے ایک مریضہ بچی میں  وائر س کی تصدیق ہوگئی باقی تینوں مریضوں کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھجوا دئیے گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں کانگو کے مزید چار کیسز سامنے آگئے کوئٹہ کی رہائشی 12سالہ عارفہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ بلو چستان کے  مختلف علا قوں سے لا ئے گئے کانگو وا ئر س کے تین  مر یضوں کے خون کے نمونے  اسلام آباد بھجوا دیئے گئے ہیں ۔  ہسپتا ل کوئٹہ کے کسی ہسپتال میں کا نگو وا ئر س کی تصدیق کر نے کے لئے تا حا ل سہو لت مو جو د نہیں ڈاکٹرز کے مطابق ٹیسٹ کی  رپو رٹ آ نے تک ہم مریضوں کا علا ج شروع کر دیتے ہیں۔ رواں سا ل جنوری سے لیکر اب تک کانگو وائرس کے شبے میں  73مر یضوں کو لا یا گیا جن میں سے 18 مریضوں  میں  وائر س کی تصدیق ہو ئی جس میں  سے  7مر یض جاں کی بازی ہا ر گئے۔