Saturday, November 26, 2022

بلوچستان کابینہ کے مزید دو ارکان مستعفی

بلوچستان کابینہ کے مزید دو ارکان مستعفی

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان کابینہ کے مزید دو ارکان مستعفی  ہو گئے جس کے بعد ثنا اللہ زہری کی مشکلات مزید گہری ہو گئی۔
ان دو مستعفی ہونے والے اراکین میں مشیر ایکسائز ماجد ابڑو اور وزیر محنت راحت جمالی شامل ہیں جس کے بعد مزید استعفوں کا امکان نظر آنے لگا ہے۔
ادھر باغی گروپ کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے تیس ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری طرف سرفراز بگٹی کو وزارت سے ہٹائے جانے پر سوئی میں احتجاج جاری ہے۔