Monday, November 28, 2022

بلوچستان پولیس اور لیویز کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

بلوچستان پولیس اور لیویز کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان پولیس اور لیویز کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گریڈ ایک سے گریڈ بائیس کے اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مئی 2015 سے ہوگا۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹفیکیشن کے مطابق بلوچستان پولیس اور بلوچستان لیویز فورس کے ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیلی الائنس کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  گریڈ 1 سے گریڈ 4 کے اہلکاروں کو اب 4650 روپے اضافی تنخواہ ملے گی۔ گریڈ 5 سے 11 کے اہلکاروں کی تنخواہ 5850 روپے، گریڈ 12 سے 16 کے اہلکاروں کی تنخواہ 10500 روپے بڑھ گئی ہے ۔ گریڈ 17 اور 18 افسران کو 18750 روپے جبکہ  گریڈ 19 اور 20  افسران کو 23250 روپے اضافی تنخواہ ملے گی۔ اسی طرح گریڈ 21 اور 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 26250 روپے کا ضافہ کیا گیا ہے۔