بلوچستان میں یوٹیلٹی اسٹورز پر کروڑوں کی ہیرا پھیری بے نقاب
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں یوٹیلی اسٹورز پر کروڑوں روپے کی ہونے والی ہیرا پھیری بے نقاب ہوگئی۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے مفرور ملزم حسن علی کو گرفتار کر لیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کوئٹہ الطاف حسین کے مطابق ملزم حسن علی کوئٹہ میں یوٹیلٹی اسٹور پر پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے غبن اور ہیرا پھیری میں ملوث تھا ۔
ملزم ژوب کے راستے سے خیبر پختونخواہ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔
گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری کی رسید چھپا لیتے تھے جسکے باعث ایف آئی اے نے بلوچستان کے تمام یوٹیلی اسٹورز کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کوئٹہ نے مزید کہا کہ یوٹیلی اسٹورز میں غبن اور ہیرا پھیری کے درجنوں مزید ایف آئی آر بھی درج کی جائیں گی۔