Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہوگئی

بلوچستان میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہوگئی
July 28, 2015
کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان میں ہیپاٹائیٹس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سرکاری سطح پر ہیپاٹائٹس کی ادویات گزشتہ کئی ماہ سے ناپید ہونے کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر بلوچستان کی صورتحال بتا رہی  ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے صوبائی دفتر کے باہر ہاتھوں میں پرچیاں اٹھائے صوبے کے دوردراز علاقوں سے آئے مریض ہیں جو ایک انجکشن کے لئے کئی چکر لگاتے ہیں مگر مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر  ڈاکٹر  اسماعیل بلوچ کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام میں فنڈز نہ ہونے کے باعث ادویات اور انجکشن کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب  مریضوں کا کہنا ہے کہ انھیں ادویات اور انجکشن کے حصول میں  سخت  پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سروے کے مطابق بلوچستان میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ضلع جعفرآباد اور موسٰی خیل میں ہر دوسرا شخص اس مرض میں مبتلا ہے اس کی وجوہات میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی  ، باسی خوراک کا استعمال ، خون کی ترسیل سمیت کئی ذرائع  شامل ہیں۔ علاج  چھ ماہ سے ایک سال مسلسل کروایا جاتا ہے جس میں اگر وقفہ آجائے تو مریض کو  کورس دوبارہ شروع کرنا پڑتا ہے جو کافی تکلیف دہ ہو تا ھے۔