بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ، ترجمان محکمہ صحت

ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان میں کورونا کے 51 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے تعلیمی اداروں سے کورونا کے 11کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈاکٹر وسیم کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 992 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔