ویب ڈیسک: ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 12ستمبر کو بی ایل اے کے ٹھکانوں پر کامیابی سے جوائنٹ آپریشن کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، محمد گل مری عرف واحد بلوچ شامل ہیں۔
ہلاک دہشت گردوں میں غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ، عبید بلوچ عرف فدا، تاج محمد عرف بابل بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ تمام ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم لوگوں پر براہِ راست حملوں میں ملوث تھے۔