بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک ، دو زخمی
کوئٹہ ( 92 نیوز ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، سکیورٹی فورسز نے کابو، مستونگ میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد ٹھکانوں کیخلاف آپریشن کیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ دو زخمی ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کا ایک جوان بھی شہید ہوا ، دہشتگردوں کی پناہ گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔