بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا حملہ ، پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید
راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے پسنی کے خدا بخش بازار میں دیسی ساختہ بارودی مواد سے دھماکا کیا۔ کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دشمن انٹیلی ایجنسیوں کی پشت پناہی سے دہشتگرد عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بلوچستان میں مشکل سے حاصل کردہ امن تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ سکیورٹی فورسز دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔