Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جری جوان شہید

بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جری جوان شہید
May 19, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جری جوان شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔ ایف سی کی گاڑی پٹرولنگ سے واپس بیس کیمپ کی طرف آتے ہوئے بارودی سرنگ سے ٹکرائی۔ واقعے میں 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ کیچ کے علاقے مند میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کےتبادلےمیں ایک جوان شہید ہو گیا۔ شہداء میں جونیئر کمشنڈ آفیسر نائب صوبیدار احسان اللہ خان بھی شامل ہیں۔ شہداء میں نائیک زبیر، نائیک اعجاز، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد، ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔