Tuesday, October 4, 2022

بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دھماکہ خیز مواد برآمد

بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دھماکہ خیز مواد برآمد
کوئٹہ (92 نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز میں کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ کالعدم تحریک نے بارودی مواد کوئٹہ،ژوب میں دہشتگردی کیلئے استعمال کرنا تھا۔ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان ممکنہ طور پر افغانستان سے لایا گیا، دھماکہ خیز مواد میں 6 سے 8 کلو کے 8 بم شامل ہیں۔