Saturday, July 27, 2024

بلوچستان میں دوسری بولان جیب ریلی کا آغاز

بلوچستان میں دوسری بولان جیب ریلی کا آغاز
March 19, 2018

کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان میں23مارچ کی مناسبت سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام دوسری بولان جیب ریلی کا آغاز ہوگیا ۔ ریلی میں ملک بھر سے60ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام دوسری بولان جیب ریلی کا آغاز ہو گیا، جس میں نادر مگسی،سلطان باہو،رونی پاٹیل جیسے نامور کھلاڑیوں سمیت60ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ڈیڑھ کلومیٹر لمبے ٹریک پر مجموعی طورپر9کیٹگریز میں مقابلے ہونگے۔

جیب ریلی میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھاکہ بلوچستان کا علاقہ بولان جو کبھی دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے جانا جاتا تھا، آج وہاں اتنے بڑے پیما نے پر جیب ریلی کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اب بہتر ہو چکی ہے۔

خطرناک اور انتہائی مشکل ٹریک پر ریلی کے شرکاءنے بھرپور کارکردگی دکھائی۔ ، بولان جیب ریلی 21مارچ تک جاری رہے گی ۔ اختتامی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ شریک ہونگے۔