Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے سیاسی جماعتیں مشکلات کا شکار

بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے سیاسی جماعتیں مشکلات کا شکار
August 1, 2018
بلوچستان ( 92 نیوز) بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے سیاسی جماعتیں مشکلات کا شکار ہو گئیں ، جام کمال کا نام فائنل کرنے پر بلوچستان کی سیاسی جماعتیں ناراض ہو گئیں ، بلوچستان عوامی پارٹی میں بھی اختلافات سامنے آ گئے جبکہ  میرعبدالقدوس بزنجو اور جان جمالی نے لابنگ شروع کردی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان  جام کمال کا نام کیوں لیا گیا ؟، پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان پھٹ پڑے  ۔سردار یار محمد رند کہتے ہیں پی ٹی آئی بلوچستان میں حکومت بنا سکتی تھی ۔ بلوچستان عوامی پارٹی میں سے  وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے میر عبدالقدوس بزنجو اور جان جمالی کے  نام سامنے آ گئے اور لابنگ بھی شروع ہو گئی ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے بلوچستان میں کسی بھی طرح کے تنازعہ کی تردید کی ہے ۔ کچھ بھی ہو بلوچستان میں صورتحال خاصی دلچسپ ہے  ،بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات  سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایم ایم اے اور دیگر پارٹیاں متحرک ہو گئی ہیں  ۔ اسلام آباد میں مولانا عبدالغفور حیدری اور سردار اختر مینگل کے درمیان اہم ملاقات ہوئی  جس میں صوبے میں حکومت سازی کے لئے مشاورت کی گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف بھی صوبے میں بلوچستان عوامی پارٹی سے اہم وزارتیں لینے کی کوششوں میں مصروف دکھائی دیتی ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی کو حکومت ملنے کی صورت میں  اسے اے این پی،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کو بھی کابینہ میں شامل کرنے جیسا مشکل چیلنج درپیش ہو گا۔ دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے جماعت میں  اختلافات کی تردید کر دی ،بی اے پی کے ترجمان کا کہنا ہے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں  صوبے  میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ۔ ترجمان بی اے پی کے مطابق تمام ارکان  ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ،جام کمال مشاورت کےبعد حکومت سازی کا اعلان کریں گے۔