Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی چار نشستیں دینے کی پیشکش، اپوزیشن پانچ پر بضد

بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی چار نشستیں دینے کی پیشکش، اپوزیشن پانچ پر بضد
March 1, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کو چار نشستیں دینے کی پیش کش کی گئی جبکہ اپوزیشن پانچ سیٹیں لینے پر بضد ہے ۔

سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی جاری ہے  جہاں بلوچستان میں حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن میں مذاکرات جاری ہیں ۔صادق سنجرانی نے مولانا عبدالغفورحیدری سے ملاقات میں چار سیٹیں دینے کی آفر دی۔

بلوچستان کی متحدہ اپوزیشن  کی جانب سے حکومت سے پانچ سیٹیں لینے کی ضد جاری ہے ۔ ادھر  حکومتی پیش کش کے بعد اخترمینگل کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کا اجلاس  ہوا جس میں پیشکش پر غور کیا گیا۔