Wednesday, November 30, 2022

بلوچستان میں حکمرانی کا تاج عبدالقدوس بزنجو کے سر

بلوچستان میں حکمرانی کا تاج عبدالقدوس بزنجو کے سر

کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان میں حکمرانی کا تاج عبدالقدوس بزنجو کے سر سج گیا۔
صوبائی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس میں مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے امیدوار عبدالقدوس بزنجو اکتالیس ووٹ لیکر وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔
عبدالقدوس بزنجو کے مد مقابل پشتونخوا میپ کے قائد ایوان کیلئے امیدوار آغا لیاقت نے تیرہ ووٹ حاصل کئے۔
ادھر اسپیکر راحیلہ مگسی نے نئے وزیر اعلیٰ کے باقاعدہ انتخاب کا اعلان کیا۔
اسپیکر راحیلہ مگسی سمیت اراکین نے نو منتخب وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد پیش کی۔
عبدالقدوس بزنجو نے عام انتخابات میں سب سے کم ووٹ حاصل کئے تھے لیکن آج وہ بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہو گئے۔