Thursday, September 19, 2024

بلوچستان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

بلوچستان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
August 12, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز)ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں  عروج پر پہنچ گئی ہیں ، ڈیرہ بگٹی، سوئی ، ڈیرہ مراد جمالی اور دیگر شہروں میں گھر گھر تیاریاں جاری ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سوئی میں پاکستان ہاؤس کو قومی پرچموں اور برقی روشنیوں سے سجادیاگیا ہے  ،  اس کے ساتھ ساتھ  تحصیل بازار سوئی میں اللہ والی  چوک کو جھنڈیوں سے ڈھک دیاگیا ہے ۔ اسی طرح  پورے تحصیل بازار میں تمام دکانیں قومی پرچموں سے سجادی گئی  ہیں  ، 14 اگست  کو پاکستان ہاؤس سوئی میں شاندار تقریب ہوگی ۔ جعفر آباد  نصیر آبادڈیرہ مراد جمالی  اوربلوچستان کے دوسرے شہروں میں بھی جشن آزادی منانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔