Saturday, July 27, 2024

بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہےلیکن پہاڑوں پر جانے سے نقصان ہوا : آصف زرداری

بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہےلیکن پہاڑوں پر جانے سے نقصان ہوا : آصف زرداری
April 7, 2017
جعفرآباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان معدنی وسائل سےمالا مال اورزرخیز ترین صوبہ ہے لیکن پہاڑوں پر جانے سے نقصان ہوا۔بھارت بلوچ عوام  کو  گمراہ کر رہا  ہے دشمن ہمارا پانی  بند نہیں کر سکتا سی پیک  سے پاکستان طاقتور ملک بنے گا۔ تفصیلات کےمطابق جعفرآباد میں  میر جعفر خان جمالی کی  برسی کے موقع  پرخطاب کرتے ہوئے آصف علی  زرداری نے  کہا کہ انہیں بلوچستان سے اتنا ہی پیار ہے جتنا پاکستان سےہےدشمن ہمارے  بھائیوں کو گمراہ کر رہا ہے بلوچ  غلط ہاتھوں میں  جانے  سے اپنےآپ کو  روکیں۔ سی پیک پر سابق صدرنے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پرکچھ دوستوں کو غلط فہمیاں ہیں لیکن یہ کسی ایک علاقے کا نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک  چیئرمین نے شرکا پر واضح  کیا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتاکیونکہ ہم نے سینٹرل ایشیا سے پانی کے متبادل ذرائع ڈھونڈ لئے ہیں، آئندہ حکومت بنانے کا موقع ملا تو پورے بلوچستان میں نہری  نظام  کو پکا کریں گے۔