Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بلوچستان : مختلف واقعات میں یوسی چیئرمین اور لیویز اہلکار سمیت پانچ افراد اغوا

بلوچستان : مختلف واقعات میں یوسی چیئرمین اور لیویز اہلکار سمیت پانچ افراد اغوا
May 14, 2015
ہرنائی(ویب ڈیسک)بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں یوسی چئیرمین لیویز اہلکار سرکاری ملازم سمیت پانچ افراد  کو اغواء کرلیا گیا  جبکہ تین کوئلہ کی  کانوں کو آگ لگا دی گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ صبح سویرے پیش آیا جب نامعلوم ملزمان جن کی تعداد ایک درجن سے زائد بتائی جاتی ہے نے صبح سویرے ہرنائی کےنواح میں واقع تین کوئلہ کانوں پر حملہ کیا اور انہیں آگ لگا دی ملزمان نے موقع پر موجود کان کنوں سے لوٹ مار کی جبکہ دو کان کنوں کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے ۔ اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر مغویوں کی تلاش شروع کر دی۔ دوسرا واقعہ اورماڑہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ یوسی ناظم نصیر جان لیویز اہکار حامد بلوچ اور سرکاری ملازم رشید بلوچ کو اغوا کر کے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔