Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلوچستان  : مختلف واقعات میں ایف سی اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق

بلوچستان  : مختلف واقعات میں ایف سی اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق
December 12, 2016

 کوئٹہ(92نیوز)وادی کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان ٹارگٹ کلنگ دستی بم حملے اوربارودی سرنگ کے دھماکے میں  سکیورٹی اہلکارسمیت پانچ  افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے نجی بینک کے محافظ ہی پانچ کروڑ سے زائد لوٹ کر چلتے بنے۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایکبار پھر دہشت گرد متحرک ہوگئے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ نواں کلی میں ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تام دونوں واقعات کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ضلع ماشکیل کے علاقے آواران میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا اسطرح تربت میں عدالت روڈ پر واقع نیشنل پارٹی کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جسکے پھٹنے سے اٹھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ھے ۔

ضلع نصیر آباد کے علاقے فلیجی میں بارودی سرنگ دھماکے میں موٹر سائکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا دوسری طرف شہر کے وی آئی پی علاقے میں واقع نجی بینک کے سیکورٹی گارڈ ہی لٹیرے بن گئے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کو سپروائزر نے دو ساتھیوں سمیت باقی گارڈز کو نشہ آور چائے پلا کر بے ہو ش کیا اور باہر سے اپنے ساتھیوں کو بلا کر کٹر کےذریعے لاکرز کو کاٹ کر پانچ کروڑ سے زائد رقم جسمیں بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی تھی لیکر چلتے بنے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ھے۔