Tuesday, October 4, 2022

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن 4 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی (92 نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت خفیہ اطلاعات پر قلات کے علاقے منگوچر میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان میر عالم اور وارث شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ دہشت گرد بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کا منصوبہ بنا رہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، دھماکا خیز مواد اور گولہ  بارود بھی برآمد ہوا ہے۔