بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی جام کمال نے وفاقی کابینہ سےاستعفی دیدیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی جام کمال نے وفاقی کابینہ سےاستعفی دیدیا ۔
وزیراعظم نےجام کمال کا استعفی منظور کر لیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جام کمال بطوروزیرمملکت برائےپٹرولیم خدمات انجام دے رہے تھے۔