Friday, January 27, 2023

بلوچستان سے روانہ ہونیوالی وینٹج کار ریلی پشاور پہنچ گئی

بلوچستان سے روانہ ہونیوالی وینٹج کار ریلی پشاور پہنچ گئی
پشاور(92 نیوز)بلوچستان سے روانہ ہونے والی وینٹج کار ریلی پشاور پہنچ گئی جہاں  مہمانوں کا پرجوش استقبال کیا گیا۔تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی گراؤنڈ میں 1922 تک کی پرانی گاڑیاں دیکھ کر شہریوں نے خوشگوار کا حیرت کا اظہارکیا۔ امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر بلوچستان سے روانہ ہونے والی وینٹیج کار ریلی پشاور پہنچی تو ریلی کا استقبال بھی امن اور محبت کے پرجوش جذبات سے کیا گیا، پشاور کے اسلامیہ کالج یونیورسٹی گرائونڈ میں کھڑی قدیم ماڈل کی گاڑیاں دیکھ کر کسی نے پرانی یادیں تازہ کیں ۔ نمائش میں 1922 سے لے کر 1965 ماڈل کی گاڑیاں موجود تھیں۔ یہ چمچماتی گاڑیاں نہ صرف مالکان کے لگائو کی بھرپور عکاسی کررہی تھیں بلکہ آٹوانڈسٹری کی تاریخ بھی بیان کررہی تھیں۔