Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

بلوچستان سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے  کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے : ثناء اللہ زہری

بلوچستان سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے  کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے : ثناء اللہ زہری
February 11, 2016
کوئٹہ(92نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری دہشت گردی کو ختم کرنے کےلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا فورسز کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری بیرون ملک دورہ مکمل کر کے کوئٹہ واپس پہنچ گئے کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایف سی ہسپتال میں ضلع کچہری کے قریب فورسز پر ہونے والے خود کش حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواب ثناءاللہ زہری کا کہناتھا کہ فورسز کی قربانیاں لائق تحسین ہیں صوبے سے دہشت گردی کے ناسور کوختم کر کے دم لینگے۔ بلوچستان میں داعش کی موجودگی پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان داعش کا کوئی وجود نہیں ہے تاہم دوسری کالعدم تنظیمیں ضرور موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں جبکہ صوبے کا امن خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔