Friday, September 20, 2024

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک

بلوچستان : سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک
March 2, 2016
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلا ک‘ دو زخمی ہو گئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے میرانی ڈیم کے قریب ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلا ک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ شرپسندوں کے قبضے سے تین راﺅنڈز‘ آر پی جی‘ چار دستی بم‘ ایک راکٹ‘ ستائیس ایس ایم جی راونڈز سمیت دیگر اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک اور زخمی شرپسند دہشت گردی کے مختلف واقعات سمیت مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے۔